گوگل پرمیری عمر غلط درج ہے:وینا ملک کادعویٰ

Feb 23, 2025 | 11:11:AM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے سرچ انجن گوگل پر درج اپنی عمر کو غلط قرار دے دیا۔

وینا ملک میرا کے بعد دوسری پاکستانی سیلیبریٹی ہیں جنہوں نے ویکیپیڈیا پر اپنی عمر کے غلط اندراج کا دعویٰ کیا ہے۔ 

وینا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پریس ٹاک میں اس بارے میں کھل کر بات کی اورکہاکہ میری عمر گوگل پر غلط لکھی ہوئی ہے، ویکیپیڈیا پر مختلف تاریخیں اور سال درج ہیں،حقیقت یہ ہے کہ میں 20 فروری کی صبح 5 بجے پیدا ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اورگوہررشید کے ولیمے کی تصاویرسامنے آگئیں

ایک سوال کے جواب میں ویناملک نے کہا کہ اب مجھ سے میری عمر مت پوچھیں، میں نہیں بتاؤں گی،جس پر ایک صحافی نے کہا کہ گوگل کے مطابق آپ کی عمر 48 سال ہے،وینا ملک نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ اگر  گوگل پر یقین کریں تو میں اپنی ماں سے صرف 10سال چھوٹی ہوں۔

مزیدخبریں