سعود نے مجھ پرمثبت انداز میں تنقید کی:سیدنور

احمد علی بٹ ہر مہمان سے ایسا سوال کرتے ہیں کہ وہ میرے خلاف بات کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں

Feb 23, 2025 | 11:51:AM
سعود نے مجھ پرمثبت انداز میں تنقید کی:سیدنور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور ہدایت کاراورمصنف سید نور نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ اداکار سعود نے ان کے اور شان کے اوپر مثبت انداز میں تنقید کی۔

معروف اداکارسعود نے کچھ عرصہ قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو تباہ کرنے میں شان اور سید نور کا سب سے بڑا ہاتھ رہا ہے، تاہم دیگر افراد بھی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

اب سید نور نے 24 پلس کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں سعود کی جانب سے تنقید پر مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ سعود نے ان پر مثبت انداز میں تنقید کی تھی۔

سید نور کا کہنا تھا کہ احمد علی بٹ کا ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، وہ ہر مہمان سے ایسا سوال کرتے ہیں کہ وہ ان کے خلاف بات کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

سیدنور کا کہنا تھا کہ احمد علی بٹ کبھی انہیں بلائیں اور ان سے سوال کریں تو بات بنے۔

سید نور نے مزید کہا کہ جہاں تک وہ سعود کی بات کو سمجھیں ہیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سعود نے ان پر مثبت تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل پرمیری عمر غلط درج ہے:وینا ملک کادعویٰ

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاید سعود نے ان کا اور شان کا نام اس لیے لیا کیوں کہ وہ دونوں ہی اس وقت سب سے زیادہ کام کر رہے تھے،سعود کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر سید نور اور شان کام کرتے رہتے تو انڈسٹری کو نقصان نہ پہنچتا۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اورگوہررشید کے ولیمے کی تصاویرسامنے آگئیں

سید نور نے کہاکہ وہ سعود کی بات کو مثبت انداز میں لیتے اور سمجھتے ہیں۔