یوزویندر چاہل اوردھناشری ورما کے درمیان طلاق کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے گرم تھیں اور اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دونوں طلاق لینا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا ممبئی کی ایک عدالت میں پیش ہوا تاکہ طلاق کے معاملے پر قانونی کارروائی مکمل کی جاسکے،عدالت میں سماعت کے دوران دھناشری اور چہل نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں، جب عدالت نے طلاق کی ممکنہ وجوہات پوچھیں تو جوڑے نے بتایا کہ انہیں آپس میں مطابقت کے مسائل درپیش تھے جس کے باعث وہ ساتھ نہیں چل سکتے۔
حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ دھناشری ورما اور یوزویندر چہل نے اپنی طلاق کو حتمی شکل دے دی ہے ،تاہم دھناشری کے وکیل نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ قانونی کارروائی ابھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعود نے مجھ پرمثبت انداز میں تنقید کی:سیدنور
وکیل کے مطابق یہ معاملہ ابھی عدالت میں زیر غور ہے، اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، میڈیا کو رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنی چاہیے، کیونکہ بہت سی گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔