روبینہ اشرف کے جاپان میں سیرسپاٹے،تصاویربھی شیئرکردیں 

Feb 23, 2025 | 15:41:PM
روبینہ اشرف کے جاپان میں سیرسپاٹے،تصاویربھی شیئرکردیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ اور ہدایتکارہ روبینہ اشرف ان دنوں بیٹی منہا طارق اور قریبی دوستوں کے ہمراہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سیروتفریح میں مصروف ہیں جس کی تصاویربھی انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئرکردی ہیں۔

 روبینہ اشرف نے جاپان کے مشہور اور دلکش مقامات کی سیر کی، جن میں بانس کا جنگل اور نارا ڈیئر پارک  بھی شامل ہیں، ان مقامات کی قدرتی خوبصورتی نے ان کے سفر کو مزید یادگار بنا دیا۔

سینئراداکارہ نے جاپان کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا، انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ جاپانی کھانوں سے محظوظ ہونے کے لمحات  شیئر کیے ہیں، جس پر ان کے مداح دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوہررشید اور کبریٰ خان کے رقص پر تنقید: ایمن سلیم ناقدین پربرس پڑیں

واضح رہے کہ روبینہ اشرف کسک، پسِ آئینہ، دل زر زر، آنگن، ایک ستم اور، زخم سمیت بے شمار ڈراموں میں لازوال کردارکرچکی ہیں۔