وزیر اعظم کی ہدایت پر فلسطین اور مشرق وسطی کیلئے امدادی سامان کی 14ویں کھیپ روانہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سید زبیر راشد ) وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین اور مشرق وسطی ک جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان کی 14ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر فلسطین اور مشرق وسطی کے لئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے غزہ کے لئے امدادی سامان کی 14ویں کھیپ ٹینٹ،ترپال، گرم خیموں اور ادویات پر مشتمل 100 ٹن امدادی سامان فلسطین روانہ کر دیا گیا ہے،این ڈی ایم اے مجموعی طور پر 25 امدادی کھیپوں کے ذریعے1 ہزار961 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے.
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کے 2 الگ کامیاب آپریشنز ،7 خوارج کو موت کی وادی میں پہنچا دیا