پنجاب حکومت نےعوام کے لیے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا

Feb 23, 2025 | 21:12:PM
پنجاب حکومت نےعوام کے لیے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جس میں جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی پیوندکاری سمیت پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔

 چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے،رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔

سرکاری ہسپتالوں کےعلاوہ نجی ہسپتالوں سےبھی آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز نےکہا کہ ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اورمہنگا پراسیس ہے عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گیس کی پیداوار میں اضافے کیلیے نئی پالیسی متعارف