بھارت نے ICC چیمپئینز ٹرافی میں میچ جیت کر مقابلہ3.3 سے برابر کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے23 فروری کو کھیلے جانیوالے میچ سمیت 136 ون ڈے میچز ہو چکے ہیں، پاکستان نے ان میں سے 73 میچ جیتے ہیں اور اب بھارتی ٹیم نےاپنا58 میچ جیت لیا ہے ۔ ورلڈ کپ کے ون ڈے میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا نتیجہ 3.3 پر آ گیا ہے۔یکم جنوری 2015 کے بعد بھارت اور پاکستان 10بار ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے آئے، پاکستان صرف ایک بار بھارت سے جیت سکا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانیوالے ون ڈے میچز کےریکارڈز کو دیکھا جائے تو 136 ون ڈے میچز میں پاکستان کی سبقت ابھی تک برقرار ہے۔یکم جنوری 2015 کے بعد آج تک انڈیا اور پاکستان 10 بار ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے آئے۔ انڈیانے ان میں سے 8 میچ جیتے ہیں۔ پاکستان نے ایک جیتا ہے اور ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔پاکستان نے بھارت کو 18 جون 2017 کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں آخری بار شکست دی تھی۔ اور اب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کل 6 میچز ہو چکے ہیں۔ اور اب پاکستان کو بھارت کا مقابلہ3-3 سے برابر ہو گیا ۔
یاد رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کبھی نہیں جیت سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انڈین فلم ’چھاوا‘ نے 6 دنوں میں 200کروڑ بھارتی روپے کما کر ریکارڈ قائم کر دیا