مولانا فضل الرحمان کا پنجاب اور سندھ کے دورے کا فیصلہ، کہاں کہاں خطاب کریں گے؟

Jan 23, 2024 | 13:45:PM
مولانا فضل الرحمان کا پنجاب اور سندھ کے دورے کا فیصلہ، کہاں کہاں خطاب کریں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)عام انتخابات سے قبل,جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے  پنجاب اور سندھ کے دورے کرنے  کا فیصلہ کرلیا،کہاں خطاب کریں گے، تفصیلات جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق  مولانا فضل الرحمان  25 جنوری کو ملتان 26جنوری کو مظفر گڑھ میں خطاب کریں گے، 27 جنوری کو صبح کندھ کوٹ سندھ میں،دوپہر کو شکارپور میں، 28 جنوری کو سکھر میں اور  28 جنوری کی  شام کو گھوٹکی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ 28 جنوری کو لاڑکانہ میں شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے.

یہ بھی پڑھیں: یہ کہنا درست نہیں کہ شوکت صدیقی کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا،جسٹس عرفان سعادت