زرتاج گل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں، شوہر سمیت طلبی کا نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عاشر اشفاق ) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر موسمیات کے عہدے پر فائز رہنے والی پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے زرتاج گُل کو طلبی کا نوٹس جاری کر تے ہوئے 24 جنوری کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے زرتاج گل کے ہمراہ ان کے شوہر اور دیگر افراد کو بھی طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ زرتاج گل کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کمیشن لینے کے الزامات عائد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی صرف عوام کا سوچتی ہے، آصفہ بھٹو