جوبائیڈن دور کا قانون منسوخ ، ٹرمپ کی ٹرانس جینڈر کے فوج میں ملازمت پر پابندی

Jan 23, 2025 | 09:32:AM

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرتے ہوئے ٹرانس جینڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکمنامہ منسوخ کرکے ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم حراسگی کیس: اندراج مقدمہ کےحکم کیخلاف درخواست کی سماعت

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت ۔
واضح رہے ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت اختیار کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

مزیدخبریں