حملے کے بعد سیف علی خان کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکاراور"چھوٹے نواب"سیف علی خان پرچاقو حملے کے بعدان کی سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ۔
سیف علی خان کے ممبئی کے علاقے باندرامیں واقع گھرمیں 16 جنوری کی رات 3 بجے کے قریب ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا،تاہم مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔
سیف علی خان کو زخمی ہونے کے بعد رکشہ میں ممبئی کے لیلاوقتی ہسپتال پہنچایا گیاتھا جہاں آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیاتھا، اداکار کو تقریباً 6 دن کے بعد منگل کو ہسپتال سے گھربھیج دیاگیاتھا۔
سیف علی خان پرحملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے ان کے گھر کے اطراف میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی سکیورٹی کی ذمہ داری اب بالی وڈ اداکار رونت رائے کی سکیورٹی ایجنسی کو سونپ دی گئی ہے،سیف علی خان کے خاندان نے اداکار کی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے یہ ذمہ داری اب رونت رائے کی ایجنسی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رونت رائے منگل کی شام سيف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر موجود تھے اور اداکار کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں کہ اکشے کمار کا اصلی نام کیا ہے۔۔ اداکار نے نام کیوں بدل لیا۔۔؟
رونت رائے نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس مشکل وقت میں سیف علی خان کے ساتھ ہیں،تاہم انہوں نے اداکار کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی کی تفصیلات سے متعلق میڈیا کو بتانے سے گریز کیا۔