(ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مکی روڈ پر شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔
ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی:آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا بھی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان
ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔