وکی کوشل اور رشمیکا مندنا کی فلم "چھاوا" کا سنسنی خیز ٹریلر

ٹریلرمیں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں،فلم 14 فروری کوریلیزہوگی

Jan 23, 2025 | 13:17:PM

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار وکی کوشل اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کی فلم "چھاوا" کا ٹریلرجاری کردیا گیا ۔ 

تاریخ اورسنسنی سے بھرپوراس فلم میں وکی کوشل،رشمیکا مندانا اوراکشے کھنہ مرکزی کردارادا کر رہے ہیں، معروف فلم ساز لکشمن اُتیکرنے اس فلم کوڈائریکٹ کیاہے جسے میڈاک فلمز کے بینر تلے بنایاگیا ہے۔ 

"چھاوا" کے ٹریلر میں چھترپتی سبھاجی مہاراج کی زندگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی موت کے بعد شاہی تخت سنبھالنے کے سفر پر مبنی ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں وکی کوشل سبھاجی مہاراج کے کردار میں نظر آئے ہیں جبکہ رشمیکا مندانا نے سبھاجی مہاراج کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے، اکشے کھنہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے روپ میں نظرآ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:چائے بیچ کر50 روپے روزانہ کمانیوالا200کروڑکی فلم کااداکارکیسے بنا؟

یہ بھی پڑھیں:حملے کے بعد سیف علی خان کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی

ٹریلر کے بیک گراؤنڈ میوزک کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے، فلم 14 فروری 2025 کوویلنٹائن ڈے کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیزکی جائے گی ۔

مزیدخبریں