(24نیوز) مختلف شہروں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے مرغی کہیں مہنگی اور کہیں سستی ہو گئی۔
لاہور میں مرغی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے۔
لاہور میں زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں چار روپے کی کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 388 روپے جبکہ پرچون ریٹ 402 روپے مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں مزید تین روپے کی کمی ہوئی ہے، فی درجن انڈے 225 روپے کے ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے کے مقابلے میں ڈالرسستا
فیصل آباد میں زندہ مر غی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے کلو ہو گیا ہے، گوشت کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 584 روپے کلو ہو گئی ہے۔