پاک ، افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام،6دہشتگردمارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کی پاکستان افغانستان بارڈر کے قریب ژوب میں کارروائی میں6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کو ژوب کے علاقے سمبازہ میں بین الاقوامی سرحد پر خارجی دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا ، سکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی در اندازی کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں6 خارجی دہشتگرد مارے گئے،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آرہا ہے،توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پورے کرےگی،توقع ہے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی،آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سکیو رٹی فورسز بارڈز کو محفوظ کرنے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امیشا پٹیل اور عمران عباس کی شادی؟ بھارتی اداکارہ نے اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بتا دیا