محکمہ موسمیات کی شعبان کے چاند سے متعلق اہم پیش گوئی 

Jan 23, 2025 | 18:07:PM

(اقصیٰ شیخ)محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے شعبان کے چاند کی پیش گوئی کردی۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرکا کہنا ہے کہ شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات 29 رجب کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شب 5 بج کر 36 منٹ پر ہوگی ،چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

 کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹرکا مزید کہناتھا کہ غروب آفتاب 6 بج کر 16 منٹ پر ہونے کا امکان ہے ، غروب قمر 7 بج کر 13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے ،غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:امیشا پٹیل اور عمران عباس کی شادی؟ بھارتی اداکارہ نے اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بتا دیا

مزیدخبریں