(24نیوز)موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھے شخص کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور اطہر وحید نکے مطابق لاہور میں موٹرسائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہیڈ انجری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور اور ساتھ بیٹھا شخص دونوں کو سیٹ بیلٹ لگانا لازمی ہوگا،یہ احکام لاہور کی ٹریفک پولیس آج ہی سے نافذ کرے گی۔
سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو فروغ دیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم