کوئی ایسا نظام نہیں جہاں حکومت عوام کی خواہش کے بغیر چل سکے،بلاول بھٹو زرداری

حکومت کے پاس ویسے اکثریت نہیں جیسی شہید ذولفقار علی بھٹو کے پاس تھی لیکن حکومت ایسے پولیسز بناتی ہے جیسے ان کہ پاس دو تہائی ہو

Jan 23, 2025 | 19:31:PM

(حاشر احسن)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں جہاں حکومت عوام کے بغیر چل سکے،کوئی بادشاہ ہو ،حکمران ہو، وزیراعظم ہو، اس کا نظام بنا عوام کی خواہش کے نہیں چل سکتا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)  بلاول بھٹو زرداری کاتقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ جہدوجہد3نسلوں سے ہے،تمام یونینز کی کامیابی پر خوش ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں،اس ملک کو آئین نظام پی پی پی نے دیا ہے،لیبرز کو پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیے ہیں، اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی وجہ مزدوروں کی سپورٹ تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا ہے،پیپلز پارٹی نے تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا،مزدور کی ترقی کے ساتھ معیشت کی ترقی ہوگی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں جب بھی مو قع ملا جیسے بھی ملا ہم نے کوشش کی ہم پینشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا،میں جب وزیر خارجہ بنا تب پتہ چلا الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافہ ہوا وہ آخری جب پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں تھا، تب ہوا اس کے بعد نہیں ہوا،میں جب منسٹر بنا ان کے الاؤنس میں اضافہ کیا، اس وجہ سے حکومت کو باقیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا پڑا،آپ کی کامیابی چاروں صوبوں کی کامیابی ہے،آپ کی کونسل کے جو مطالبات ہیں وہ سہی مطالبات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں جہاں حکومت عوام کے بغیر چل سکے،کوئی بادشاہ ہو ،حکمران ہو، وزیراعظم ہو، اس کا نظام بنا عوام کہ خواہش کے نہیں چل سکتا، تاریخ گواہ ہے آپ جتنا بھی کامیاب ہوں لیکن جب اپنی مرضی کرتے ہیں نقصان ہوتا ہے،کبھی کبھی حکومت اپنے لئے بلاوجہ مسائل پیدا کر لیتی ہے ،جب فیصلے مل کر عوام کی امیدوں کے مطابق لیتے ہیں آپ کامیاب ہو جاتے ہیں،18ویں ترمیم کو اٹھا کہ دیکھ لیں وہ اتفاق رائے سے بنا آج اس کو کوئی چھڑ نہیں سکتا

آج حکومت کہ پاس ویسے اکثریت نہیں جیسی شہید ذولفقار علی بھٹو کے پاس تھی لیکن حکومت ایسے پولیسز بناتی ہے جیسے ان کہ پاس دو تہائی ہو،جب حکومت بنا مشاورت کوئی بھی اقدام اٹھاتی ہے ان پے عمل کروانا مشکل ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کی آواز پارلیمان سمیت حکومت کے سامنے اٹھائے گی،پاکستان کی ترقی میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے،ہم نفرت اور تقسیم کے بجائے ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،بدقسمتی سے آج سیاست عوام کے مسائل کے گرد نہیں گھوم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

مزیدخبریں