اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا

Jan 23, 2025 | 19:32:PM
اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ نے حیران کن انکشاف کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم 'گھسپیٹیا' کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔

بالی وڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُروشی نے بتایا "پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی، وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے تو اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔"

اروشی نے مزید کہا "یہ فلم کا ہی ایک سین تھا اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی، پروڈیوسرز نے ہم سے درخواست کی کہ اس سین کو پہلے لیک کر کے فلم کی تشہیر کی جا سکے، یہ ایک طرح سے لڑکیوں کے لیے بھی وارننگ تھی کہ وہ محتاط رہیں۔"

واضح رہے کہ اداکارہ  نے بالی وڈ میں فلم 'سنگھ صاحب دی گریٹ' سے قدم رکھا اور وقت کے ساتھ کئی مشہور فلموں جیسے 'ہیٹ اسٹوری 4'، 'صنم رے'، 'کابل' اور 'جے ہو' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس کے علاوہ ان کی آنے والی فلم 'ڈاکو مہاراج' بھی شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ تمہاری بہن آرہی ہے،ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ،راکھی ساونت کی ویڈیووائرل