پنجاب حکومت کا بڑے کسانوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چھوٹے کسانوں کے بعد بڑے زمینداروںکے لیے بھی اچھی خبر آگئی پنجاب بھر میں حکومت پنجاب نے مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دی ہیں،3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوارسال کی گئی ہے اور ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو 1 ہزار لینڈلیولرز مفت دیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے جائیں گے، پنجاب میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر 2 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار ٹن گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔
مزید پڑھیں: گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم