غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے ، آصف علی زرداری

Jan 23, 2025 | 21:05:PM
غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے ، آصف علی زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس قیانی)آصف علی زرداری نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان کی امن پسندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد کی ملاقات ہوئی جس دوران صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام کورس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی،اس  38 ویں ایئر وار کورس میں 15 دوست ممالک سے 34 فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔

اس 38 ویں ائیر وارکورس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور امن سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔

صدر مملکت نے غزہ میں ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور ہمیشہ سے مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف اور بلاول بھٹو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے رکن منتخب