خواجہ آصف اور بلاول بھٹو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے رکن منتخب

Jan 23, 2025 | 20:48:PM
خواجہ آصف اور بلاول بھٹو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے رکن منتخب
کیپشن: خواجہ آصف، بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریٹس کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں فیڈرل سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے مستقبل قریب میں طلب کئے جانے والے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس کیلئے غیر معمولی طور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو بطور ممبر منتخب کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کے بطور ممبر انتخاب کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

 قواعد کے مطابق وزیراعظم ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی سربراہی کرتے ہیں جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کے سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امیشا پٹیل اور عمران عباس کی شادی؟ بھارتی اداکارہ نے اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بتا دیا 

 یاد رہے کہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے، دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کے باعث گریڈ 22 کی 40 سے زائد اسامیاں خالی ہیں، 22 ماہ سے زیرِ التواء ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔

 واضح رہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی شرکت کا اہتمام کیا گیا ہے، قبل ازیں ایسی مثال موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعتہ المبارک موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا