جمعتہ المبارک موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز موسم اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ صبح /رات کے اوقات میں بہاولنگر، بہاولپور ، ا وکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمیئنزٹرافی کیلئے سکواڈ فائنل ،صائم ایوب آؤٹ،اہم بلے باز کی انٹری
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔صبح/ رات کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ اور گردونواح میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو، اداکارہ کا حیران کن انکشاف