گریس ویلی:پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز، طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز، طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔
حالیہ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے باعث مقامی افرادصحت کے مسائل کا شکار تھے،23 جنوری 2025 کو پاک فوج نے مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی،7 ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں 2 ماہر امراض نسواں بھی شامل تھیں جنہیں مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا،ڈاکٹروں کی یہ ٹیم برفباری کے موسم میں ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی جبکہ ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا۔
اس کے علاوہ سرداری میں ایک مفت طبی کیمپ بھی منعقد کیا گیا جہاں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات و مشورے فراہم کیے گئے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشینری اور عملہ مسلسل کیل سے تاؤبٹ تک سڑک کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں،آج تک برفباری کے بعد بند ہونے والی 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا ہے۔
گریس ویلی کے مقامی افراد نے پاک فوج اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس، طبی عملہ اور سڑک کو کھلا رکھنے کی مسلسل کوششوں کو بھرپور سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: جمعتہ المبارک موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا