کراچی سمیت سندھ کے کن علاقوں میں بادل برسیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عائمہ خان ) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کےمختلف علاقوں میں آج شام یا رات میں بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون بارشیں ،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی27 نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے، اس کے علاوہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 68 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔