برطانیہ کا روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ

Jul 23, 2024 | 11:32:AM
برطانیہ کا روشنی کی رفتار سے اہداف کو تباہ کرنے والے لیزر بیم کا تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ نے روشنی کی رفتار سے ا ہدا ف کو نشانہ بنانے والے  لیزر بیم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ ایک فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم سے ایک کلومیٹر تک ڈرون کو نشانہ بنانا بھی ممکن ہے۔

برطانوی حکام کہنا ہے کہ لیزر ہتھیار کے ایک وار کی قیمت چائے کے کپ سے بھی کم ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگر یہ ہتھیار آرمی کو استعمال کرنے کی منظوری دی جاتی ہے،تو میزائل یا گولیوں کے مقابلے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو شکست دینے کا یہ زیادہ سستا طریقہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت سندھ کے کن علاقوں میں بادل برسیں گے