وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج چین روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 3 روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے.
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات کریں گے، چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
چین کے توانائی کے سرکولر ڈیٹ کا حجم تقریبا ً 500 ارب روپے ہے، وزیرخزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات کریں گے۔
قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ بھی قائم کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی،پیپلز پارٹی کا دوٹوک اعلان
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے چین کو واجب الادا قرض کی 3 سال کے لیے ری شیڈولنگ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔