انتشاری ٹولے کیخلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور مفادات کا تقاضا ہے: عطاءتارڑ

Jul 23, 2024 | 18:38:PM

(اویس کیانی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءتارڑ انتشاری ٹولے کیخلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور مفادات کا تقاضا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر آج 9 مئی کے واقعہ میں سہولت کاری اور منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر ہی لیا، پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تشدد اور شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے، انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی، 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کئے، کور کمانڈر ہاؤس کے باہر عمران نیازی کے خاندان کے لوگ موجود تھے جو حملوں کی ہدایات دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حق میں بھی قرار داد منظور، کیا مطالبہ کیا گیا؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا جہاں پٹرول بم تیار کئے جاتے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، ملک کو ڈیفالٹ کرانے، سائفر لہرانے کی سازش سے لے کر شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے، اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

مزیدخبریں