اڈیالہ جیل: عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

Jul 23, 2024 | 18:50:PM
 اڈیالہ جیل: عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی، تفتیش کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے مختلف سوالات کیے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پولیس پر اعتبار نہیں ہے، جس پر تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے جواب دیا کہ اپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں ہم اپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

ڈی ایس پی جاوید آصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیئے، تفتیش کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پنجاب فرنجک سائنس کے ماہرین کو 3 ٹیسٹ دینے سے انکار کیا، عمران خان نے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو جواب دیا کہ میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا۔

عمران خان نے پی ایف ایس اے کی تفتیشی ٹیم کو مزید کہا کہ مختلف ٹیسٹ کروانے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا، خیال رہے کہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی پولی گرافک وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے، تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے حق میں بھی قرار داد منظور

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تفتیشی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔