کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 میں تبدیلی ، نیا قانون کیا ہے؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 کی توثیق کردی۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مسیحی برادری کے شادی کےحوالے سے قانون میں توثیق کردی، اس موقع پروفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین ، سیکرٹری مذہبی امور ، اور مسیحی برادری کے نمائندوں بھی موجود تھے، نئےترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کیلئے شادی کی عمر 18 سال کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مسیحی برادری کے مردوں کیلئے شادی کی عمر 16 سال جبکہ خواتین کیلئے 13 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ٖخیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد منظور