خیبرپختونخوا: تمباکو ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

Jul 23, 2024 | 19:12:PM
خیبرپختونخوا: تمباکو ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) خیبرپختونخوا میں تمباکو ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، تمباکو ٹیکسزمیں کمی کےلیے فنانس ترمیمی بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

مسودہ قانون کے مطابق ورجینا تمباکو پر 25 روپے فی کلو ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس نافذ ہوگا، ورجینا تمباکو پر اس وقت ڈویلپمنٹ سیس 50 روپے فی کلوگرام ہے، رسٹیکا اور دیگر اقسام پر ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس 15 روپے فی کلو ہوگا، رسٹیکا اور دیگر اقسام پر ڈویلپمنٹ سیس 30 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کی قرارداد منظور

ٹیکس میں تمباکو پر سالانہ 10 روپے اضافہ خود بخود کیا جائے گا، تمباکو ٹیکس میں کمی سے متعلق بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کردیا۔

مزید براں  خیبرپختونخوا اسمبلی میں خیبرپختونخوا محتسب ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا ہے۔