خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jul 23, 2024 | 19:34:PM

 (24نیوز) لاہور کی عدالت  نےخلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں ملزمہ آمنہ عروج کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں معروف ڈرامہ نگار اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،پولیس نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ آمنہ عروج سے تفتیش درکار ہے، ملزمہ سے مال مقدمہ کی اشیاء ریکور کرنی ہیں، لہذا عدالت ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے اور دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دیگر 11 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا یا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل: عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

مزیدخبریں