ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس میں پھر سے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس ایک بار پھر سے بڑھا دیا گیا۔
سندھ کے بجٹ میں کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کیا گیا تھا لیکن اب ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ادائیگیوں پر ٹیکس دوبارہ 8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تمباکو ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق کراچی کے 58 ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کو عوام سے بدستور 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی گئی ہے، یہ سہولت ریسٹورینٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے۔