حکومت نے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں

Jul 23, 2024 | 22:48:PM
حکومت نے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دیں۔

وزارت قانون و انصاف نے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ایس آر او جاری کر دیا، وزارتِ قانون کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق سے  مشاورت کے بعد خصوصی عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دے دیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے قائم عدالتوں میں ہونے کی توقع ہے، دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی بھوک ہڑتال کو ملک میں پھیلانے کا عندیہ

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے 6 جون کو وفاقی حکومت سے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے عدم قیام پر جواب مانگا تھا۔