عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم کو ریلیز کی اجازت مل گئی

Jun 23, 2024 | 00:36:AM
عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم کو ریلیز کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس پر سٹریمنگ کے حوالے سے ریلیز پر عارضی امتناع واپس لیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دیدی۔

فلم میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے مرکزی کرداراداکیا ہے،گجرات ہائیکورٹ کی جسٹس سنگیتا کے ویشن نے اس موقع پر کہا کہ درخواست گزار کا بنیادی اعتراض یہ تھا کہ فلم کے چلنے سے ایک کمیونٹی کی بدنامی اور توہین ہوگی، عدالت سمجھتی ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے،عدالت نے قرار دیا کہ فلم مہاراج کی بنیاد وہ واقعات ہیں جو مہاراج لیبل کیس 1862 کے تناظر میں پیش آئے اور یہ کسی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح نہیں کرتے،اس سے قبل عدالت نے 13 جون کو فلم کی ریلیز روک دی تھی۔

یہ فلم ایک گجراتی مصنف سورابھ شاہ کی 2013 کی کتاب کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جو 1862 کے مشہور ہتک عزت کیس پر تحریر کی گئی تھی۔کیس معروف وشنوازم سے تعلق رکھنے والے جادو ناتھ جی نے سماجی اصلاحات کے حامی کرسنداس مولجی کے خلاف دائر کیا، کرسنداس مولجی نے طاقتور مہاراج کے جنسی استحصال کے خلاف کافی کچھ لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جس کو پسند کرتی تھی اس کی شادی ہوگئی ہے ،ہانیہ عامر کا انکشاف