(سبحان اللہ)سوات واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن ،پولیس نے 40 افرادکو گرفتارکرلیا،گرفتار افراد کیخلاف تھانے پر حملے، جلاؤ گھیراو کا مقدمہ درج ہے، گرفتار افراد کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا،مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
مدین واقعے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ بھی گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے مبینہ ملزم سلیمان کو کمرے کا دروازہ کھولنے کا کہا، ملزم نے دروازہ کھولا اور مبینہ توہین مذہب سےانکار کردیا، مقامی پولیس ملزم کو تھانے لے گئی۔
ضرورپڑھیں:باراتیوں سے بھری 2 بسوں کو حادثہ ، 70 افراد زخمی متعدد کی حالت نازک
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تھانے لے جانا اہم غلطی تھی، متعلقہ ایس ایچ او نے کسی افسرسے رہنمائی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ملزم کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پولیس نے ملزم کو 40 منٹ تک حراست میں رکھا، دوران حراست بھی ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا، پولیس نے دلیری سے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی اور نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیرموجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔
یاد رہے کہ تین روز قبل مشتعل افراد نے سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کر کے تھانے لائے گئے شخص کو تھانے سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے زندہ جلا ڈالا، مشتعل افراد نے تھانے میں بھی توڑ پھوڑ کی اور اسے بھی آگ لگا دی تھی۔