اگلےہفتےسےپنجاب میں بارشیں ہی بارشیں،35 فیصد زائد ہونے کا امکان

جولائی کا پورامہینہ 15 سے 70 ملی میٹرتک بارشیں ہوں گی،بالائی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب میں تیزبارشیں متوقع ہیں،پی ڈی ایم اے

Jun 23, 2024 | 15:36:PM

(24 نیوز)یکم جولائی سے پنجاب میں پری مون سون شروع ہونے کی پیش گوئی،رواں سال 35 فیصد زائدبارشوں کاامکان ، ندی نالوں میں طغیانی،اربن فلڈنگ اورلینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ 

اگلےہفتےسےپنجاب میں بارشیں ہی بارشیں ہوں گی ،جولائی سے پری مون سون سے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا،پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبائی انتظامیہ کو مراسلہ بھیج دیا،مراسلے کے مطابق رواں سال مون سون میں 35 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔

ضرورپڑھیں:موسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ جولائی کا پورامہینہ 15 سے 70 ملی میٹرتک بارشیں ہوں گی،بالائی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب میں تیزبارشیں متوقع ہیں،انتظامیہ بارشوں سےقبل حفاظتی اقدامات یقینی بنائے،ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب رفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ندی نالوں کی صفائی،نکاسی آب کے انتظامات جلدمکمل کریں۔

مزیدخبریں