(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کرکے بچوں کی پرورش کرنے والی بیوہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان خواتین کی مشکلات کو سمجھنے کا دن ہے جو خاوند کی وفات کے بعد اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں، باپ کا سایہ نہ ہونے پر اولاد کی پرورش کار دشوار ہے، بیوہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام: مریم نواز
انہوں نے مزید کہا کہ بیوہ خاتون کے ساتھ امتیازی سماجی رویے افسوس ناک ہے، اسلام نے پہلی مرتبہ بیوہ خواتین کو سماجی مقام اور عزت دی، محنت کرکے بچوں کی پرورش کرنے والی بیوہ خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، الحمدللہ! پنجاب میں پہلی مرتبہ بیوہ اور بے سہارا خواتین نے حج کی سعادت حاصل کی۔