پاکپتن؛ ڈاکوؤں نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محی الدین)پاکپتن میں نہر کنارے ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق مائرہ بی بی اپنی دوست کیساتھ ہیڈ سلیمانکی سے واپس آ رہی تھی کہ نہر کنارے ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے روک لیااور خاتون سے مبینہ زیادتی کی،ڈاکو 25 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،واقعہ گاؤں 14 ایس پی کے قریب پیش آیا،تھانہ صدر پولیس نے مائرہ بی بی کی مدعیت میں ایک نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد : دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے باپ اور بیٹی جاں بحق