کسی بھی ملٹری آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے،مولانا کو بھی تحفظات ہیں،اسد قیصر

Jun 23, 2024 | 18:06:PM
کسی بھی ملٹری آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے،مولانا کو بھی تحفظات ہیں،اسد قیصر
کیپشن: اسد قیصر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ ہم کسی بھی ملٹری آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے،مولانا فضل الرحمان کو بھی آپریشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

سابق سپیکر اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمن سے طویل گفتگو ہوئی ہے ،جے یوآئی اور سنی اتحاد میں معاملات آگے بڑھانے کیلئے کمیٹیاں بنیں گی،میں نے مولانا کو کمیٹی کے پانچ نام دیدیے،29جون کو جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہے جس میں وہ کمیٹی ناموں کو حتمی شکل دینگے،اس کے بعد کمیٹیاں آپس میں بیٹھ کر معاملات طے کرینگی ۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں آئین و قانون کی  بالادستی چاہتے ہیں،آپریشن کے حوالے سے کیا کر رہے ہیں کیا پلاننگ ہے معلوم نہیں،ان کاکہناتھا کہ مولانا کے ساتھ اچھی گفتگو ہوئی ہے کمیٹوں پر اتفاق بڑا بریک تھرو ہے،دونوں پارٹیاں ایوان میں مشترکہ اپوزیشن کرینگی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ عزم استحکام آپریشن کے حوالے پارلیمنٹ کے فلور پر اعتماد میں لیا جائے ،وزیر دفاع طرم خان بنا پھرتا یہ اسکی ڈیوٹی ہے بتائے کیا کر رہے ہیں،ہم کسی بھی ملٹری آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے،مولانا فضل الرحمان کو بھی آپریشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے خاتون کی عزت لوٹ لی