آندھی، جھکڑ چلنے، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Jun 23, 2024 | 18:35:PM
آندھی، جھکڑ چلنے، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے وقت با لائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان ، ڈی آئی خان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاوراور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری ،گلیات راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ ، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین ،لاہور، گجرات، گجرانوالہ، وزیرآباد، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران بھکر، لیہ ، تونسہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش ہو سکتی ہے۔     

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی ، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جفر آباد، جھل مگسی ، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان  ہے۔

اسی طرح  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم تھر پارکر ،،عمرکوٹ ، سانگھڑ، میرپور خاص،بدین، سجاول اور حیدر آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے خاتون کی عزت لوٹ لی