پنجاب کی 100دن کی کارکردگی سندھ کے مقابلے میں کچھ نہیں، شرجیل میمن

Jun 23, 2024 | 19:15:PM

(24نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب میں سو دن کی کارکردگی کا صوبہ سندھ کی کارکردگی کے مقابلے میں کچھ نہیں،ہمارے پاس ہزاروں دنوں کی کارکردگی کا ریکارڈ ہے ،پاکستان میں سب سے بڑا جو سرکاری ہاؤسنگ سکیم ہے وہ پیپلز پارٹی کی ہے جسکے تحت اکیس لاکھ گھر بنائے جائینگے،وزیراعظم کراچی کو 150بسیں دینے کا وعدہ پورا کریں۔

سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج کی پریس کانفرنس کم مگر کچھ اعلانات ہے جو لازمی ہے،آئندہ ہفتے سے پیپلز بس سروس کے کچھ نئے روٹس کا آغاز ہوگا،لیاری چاکی واڑا کے روٹ کا آغاز ہوگا،36 کلومیٹر سادی ٹاؤن سے ٹاور تک کے روٹ کا آغاز ہوگا،ان کا کہناتھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد سندھ گورنمنٹ بہت تیزی سے کام کر رہی ہے،حکومت آنے کے بعد سے اورنج لائن اور یلو لائن کےلئے کام تیزی سے ہورہا ہے،ریڈ لائن منصوبے پر بھی کام کا آغاز ترجیح بنیاد پر ہوا۔

شرجیل میمن نے کہاکہ پنک بس سروس کے بھی نئے روٹس کا آغاز حکومت آنے کے بعد ہوا،الیکٹرک بسیں بھی ملک میں پہلی بار کراچی میں لائی گئی، آئندہ دنوں میں مزید الیکٹرک بسیں آئے گی،ان کاکہناتھا کہ خوشی ہوئی جب سندھ حکومت کا پنک بس منصوبہ وفاق تک پہنچا،وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ اپنا کیا گیا وعدہ پورا کریں،وزیر اعظم نے کراچی کو 150 بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ان کاکہناتھا کہ  شہر میں جعلی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوئی،جعلی نمبر پلیٹ والوں کے خلاف آپریشن چلتا رہے گا،سندھ میں رہنے والے سن لیں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،کسی کو بھی جعلی نمبر پلیٹ لگانے کی اجازت نہیں،جعلی نمبر پلیٹ بنانے والے بھی ہوشیار ہوجائے،جعلی نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ قانون میں ترامیم کرائی گئی ہے جو پاس ہوجائے گی،واضح اعلان ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑی نہیں خریدی جاسکے گی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کا اوکشن ہونے جارہا ہے،اوپن اوکشن روا ں ماہ کی 29 تاریخ ہوگا،اوکشن میں جتنے بھی اخراجات ہیں وہ پرائیویٹ مینوفیکچر کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ نارکوٹکس کے خلاف آپریشن میں حکومت نے 137 ملزمان کو گرفتار کیا ہے،مختلف ملزمان سے چرس، آئس اور مختلف نشے کی اشیا دریافت کی ہے،اس آپریشن کو بڑھانے کیلئے پبلک ہیلپ لائن متعارف کرائی گئی ہے،لوگوں جب چاہے اپنی شکایت کرواسکتے ہیں انکی پردہ داری رکھی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہناتھا کہ عمر ایوب صاحب خود سب سے بڑے ڈکٹیٹر ہیں،وہ صاحب جانتے نہیں کہ نیب قوانین میں پیپلز پارٹی کبھی بھی بینیفشری نہیں رہی ہے،بانی تحریک انصاف نے اپنے اوپر مقدمات پر خود سٹے آرڈر لئے ہوئے ہیں،وہ خود قانون کی خلاف ورزی کرتا  ہے،پیپلز پارٹی کی قیادت آج تک عدالتوں میں مقدمات فیس کر رہی ہے۔ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن مریم نواز کی پنجاب میں سو دن کی کارکردگی کا صوبہ سندھ کی کارکردگی کے مقابلے میں کچھ نہیں،ہمارے پاس ہزاروں دنوں کی کارکردگی کا ریکارڈ ہے ،پاکستان میں سب سے بڑا جو سرکاری ہاؤسنگ سکیم ہے وہ پیپلز پارٹی کی ہے جسکے تحت اکیس لاکھ گھر بنائے جائینگے،تھرکول منصوبہ ہمارا انقلابی اقدام ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ شہزاد اکبر اس وقت ملک سے فرار ہیں فائلیں بھی ساتھ لیکر چلے گئے ہیں،ن لیگ سے پیپلز پارٹی نے عوامی مفاد کے حوالے سے بات کی،سندھ میں پہلے بھی آپریشن ہوئے،سندھ میں آج بھی مختلف آپریشن چل رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے پاس 100 دن نہیں بلکہ کئی دنوں کے پراجیکٹس موجود ہیں، پیپلز پارٹی نے صحت کے نظام کے ساتھ تھر کوئلہ اور اہم پراجیکٹس پر کام کیا،پاکستان سے باہر کے لوگ آکر سندھ میں لوگ علاج کروارہے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ اس عید پر 5 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ ہم نے کی،50 لاکھ سے زائد کا جرمانہ زیادہ کرایہ وصولی پر عائد کیا گیا،7ملین روپے ہم نے بس مالکان سے لیکر مسافروں کو دیئے،ڈرگس سپلائی میں جو گاڑیاں استعمال ہوئی ہے وہ بھی پکڑ لی ہے۔شرجیل میمن نے کہاکہ سیاست دان سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ، پیپلز پارٹی کی قیادت کے واضح احکامات ہیں کہ بلا تفریق کارروائی کرے،ان کا کہنا تھا کہ اب مزید بسیں بھی آرہی ہے یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے،ری ہائیبلیٹیشن سینٹرز اس وقت کم ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی ہے،ری ہائیبلیٹیشن سینٹرز کو مستقبل میں اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ ہی چلائینگے۔

یہ بھی پڑھیں: گڈ بائے گرمی!محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

مزیدخبریں