نازش نے میری ماں کو دھکے دیئے، مزید خاموش نہیں رہوں گا:اسودہارون

معاملہ عزت سے حل ہو سکتا تھا لیکن کوئی تعاون نہیں کیاگیا،اب مکمل قانونی کارروائی کریں گے

Mar 23, 2025 | 11:14:AM
نازش نے میری ماں کو دھکے دیئے، مزید خاموش نہیں رہوں گا:اسودہارون
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نازش جہانگیر اور اداکار و پروڈیوسر اسود ہارون کے درمیان جاری قانونی لڑائی میں ایک بارپھرتیزی آگئی۔

نازش جہانگیر پر اس کیس میں مبینہ فراڈ اور مالی بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ وہ خود بھی اسود ہارون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہی ہیں۔

اسود ہارون کی درخواست پر لاہور کی مقامی عدالت نے نازش جہانگیر کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے تھے،بعد ازاں نازش جہانگیر نے 22 مارچ 2025 کو عدالت میں پیش ہو کر 50،000 روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے اور کیس کی مزید سماعت اب 28 اپریل 2025 کو ہوگی۔

عدالتی کارروائی کے بعد اسود ہارون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نازش جہانگیر پر مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ نازش جہانگیر نے عدالت میں پیشی کے دوران میری ماں کو دھکا دیا، جس کے بعد میں نے ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی، وہ عدالت میں اپنے وکیل کے ساتھ آتی ہیں، دھمکیاں دیتی ہیں اور بدمعاشوں جیسا رویہ اختیار کرتی ہیں، میں نے اسے کبھی برا بھلا نہیں کہا تھا، لیکن آج میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کے بعد میں خاموش نہیں رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ عزت سے حل ہو سکتا تھا، لیکن نازش جہانگیر نے کوئی تعاون نہیں کیا، اب ہم مکمل قانونی کارروائی کریں گے، وہ ایک دھوکہ دہی کرنے والی خاتون ہیں اور خدا سب کو ان جیسے لوگوں سے محفوظ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں:مُنفرد دُھنوں کے خالق موسیقار نثار بزمی کوبچھڑے 18 برس بیت گئے 

نازش جہانگیر نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سب محض ایک جھوٹا پروپیگنڈہ ہے تاکہ مجھے بدنام کیا جا سکے، میں عدالت میں قانونی چارہ جوئی کر رہی ہوں اور جلد ہی حقائق سب کے سامنے آ جائیں گے۔