سلمان خان کی فلم"سکندر" کی تشہیری مہم محدود کرنے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے سلطان سلمان خان کوملنے والی قتل کی دھمکیوں کے باعث 30 مارچ کوریلیز ہونےوالی ان کی فلم"سکندر"کی تشہیری مہم محدودکرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم سکندر 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی لیکن اتنے کم دن رہنے کے باوجود فلم کی پروموشن کا تاحال آغاز نہیں ہوا۔
فلم کے لیے پلان کی گئی ٹریلر لانچنگ تقریب میں 30 ہزار مداحوں کی موجودگی کا امکان تھالیکن وہ بھی منسوخ کر دی گئی ہے،فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا اور ہدایت کار اے آر مرگدوس نے فلم کی تشہری مہم کو سکیورٹی خدشات کے لیے محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان خان کو حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ سے متعدد دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد اداکار نے نقل و حمل کو محدود کر رکھا ہے،اب سلمان خان زیادہ تر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فلم کی تشہیر کریں گے اور عوامی تقریبات میں بہت کم شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نازش نے میری ماں کو دھکے دیئے، مزید خاموش نہیں رہوں گا:اسودہارون
فلم کا ٹریلر 23 یا 24 مارچ 2025 کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے،اس فلم میں سلمان خان ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو زندگی کی مشکلات کو جیت کر کمزوروں کے لیے امید کی کرن بن جاتا ہے۔