میٹھا بہت پسند،بریانی میں فروٹ چاٹ مکس کرکے کھاتی ہوں: حرا مانی

Mar 23, 2025 | 12:27:PM
میٹھا بہت پسند،بریانی میں فروٹ چاٹ مکس کرکے کھاتی ہوں: حرا مانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیاہے کہ وہ  بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں۔

ایک نجی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں حرا مانی نے بتایا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

اداکارہ کا کہنا  ہے کہ مجھے میٹھا بہت پسند ہے، اس لیے میں بریانی میں زردہ بھی مکس کرلیتی ہوں اور فروٹ چاٹ بھی ڈال کر مزے سے کھاتی ہوں۔

حرا مانی نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی بھی ان کی اس انوکھی عادت پر حیران رہ جاتے ہیں،جب میں مانی کی طرف چمچہ بڑھاتی ہوں تو وہ کہتے ہیں یہ تم کیسے کر لیتی ہو؟ اور مجھے بھی کھانے کو کہتی ہو؟

انٹرویو کے دوران میزبان نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کراچی سے ہیں، پھر بھی بریانی میں فروٹ چاٹ کیسے مکس کر لیتی ہیں؟اس پر حرا مانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے میٹھا بہت پسند ہے، اسی لیے میں ایسا کر لیتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نازش نے میری ماں کو دھکے دیئے، مزید خاموش نہیں رہوں گا:اسودہارون

سوشل میڈیا پر حرا مانی کے اس انکشاف پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے،کچھ لوگ ان کے ذائقے کی تعریف  جبکہ کچھ حیرت اور مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ حرا مانی نے بریانی کے ساتھ جو کیا، وہی ہمارے دل کے ساتھ بھی کیا،ایک اور صارف نے لکھا کہ بریانی کے شوقین افراد کے لیے یہ انٹرویو دیکھنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔