(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
جنت مرزا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی سحری نشریات میں شرکت کی جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
جنت مرزا نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں میں اداکاری کیلئے کئی رکاوٹیں درپیش ہیں۔
جنت مرزا نے کہاکہ تقریباً تمام ڈراموں کی شوٹنگ کراچی میں ہوتی ہےاور میں فضائی حادثات سے خوف زہ ہونے کے سبب جہاز میں بار بار کراچی کا سفر کرنے سے کتراتی ہوں، ویسے بھی ڈرامہ سائن کرنا ایک طویل عرصے پر محیط ذمہ داری ہوتی ہے اور اسی وجہ سے میں ڈرامے نہیں کرنا چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں:میٹھا بہت پسند،بریانی میں فروٹ چاٹ مکس کرکے کھاتی ہوں: حرا مانی
میزبان نے ان سے کراچی شفٹ ہونے سے متعلق سوال پوچھا جس پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کی فیملی کو فیصل آباد میں رہنا پسند ہے اور ان کے والدین کراچی منتقل نہیں ہونا چاہتے۔