کومل میر پر سرجری سے ڈمپل بنواکر ہانیہ جیسا دکھنے کا الزام

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ کومل میر پر کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافہ کرنے کے بعد سرجری سے ڈمپل بنوا کر سپر سٹار ہانیہ عامر جیسا دکھنے کی کوشش کرنے کا الزام لگانے لگا۔
کومل میر اپنی معصوم سی شکل و صورت، دبلی پتلی جسامت اور دلکش مسکراہٹ کیلئے جانی جاتی ہیں۔ اداکاری میں قدم رکھنے سے قبل کومل نے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی تھی اور اس کے بعد انہوں نے مختلف ٹی وی ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے خود کو ایک معتبر اداکارہ کے طور پر ثابت کیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں 'عشق ہوا'، 'بادشاہ بیگم'، اور 'عہدِ وفا' شامل ہیں۔ان ڈراموں میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا اور وہ جلد ہی ناظرین کے دلوں میں بس گئیں۔
حال ہی میں کومل میر اپنے جسمانی تغیرات کے باعث خبروں میں ہیں۔ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذرائع سے وزن بڑھایا ہے جس کے نتیجے میں ان کا چہرہ کافی بدل گیا ہے یا پھر انہوں نے وزن بڑھانے کے ساتھ چہرے میں فلرز لگوائے ہیں۔
ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں ان کا چہرہ پہلے کی نسبت مختلف دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
جہاں ابھی تک کومل میر کا بڑھا ہوا وزن اور بھرا ہوا چہرہ تبصروں میں تھا وہیں اب انکی نئی وائرل تصاویر میں گالوں پر پڑنے والے ڈمپل ایک نئی بحث چھیڑ گئے ہیں۔
دراصل کومل میر نے ایک افطار کے دوران کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کی مسکراہٹ کے ساتھ گالوں کے ڈمپلز خوبصورتی سے نمایاں ہو رہے ہیں۔
شیئر کی گئی اس نئی پوسٹ پر کئی صارفین نے ان کی مسکراہٹ اور گالوں کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے ان کی تبدیلی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ان میں سے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے ڈمپلز کی واضح ہونے کی وجہ وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کا استعمال کیا ہے۔
اس تبدیلی پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ کومل میر آہستہ آہستہ ہانیہ عامر جیسی نظر آ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر بھی ایک مشہور اداکارہ ہیں اور کومل کی ساتھی ہی جو کہ اپنی خوبصورتی اور مسکراہٹ کے لیے جانی جاتی ہیں اور انکو پاکستان کی ڈمپل کوئین کہا جاتا ہے کیونکہ اداکارہ کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل بہت نمایاں ہیں جو ان پر بے انتہا جچتے بھی ہیں۔
کومل میر نے اس حوالے سے کوئی خاص ردعمل نہیں دیا ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنی جسمانی تبدیلی کے بارے میں کوئی وضاحت فراہم کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'کومل میر ہانیہ فکیشن کروانے کے بعد' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'پورا ہانیہ کو کاپی کر رہی ہے یہ، لگتا ہے ہانیہ اسکی کرش ہے'۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی