سلمان خان کا نیا لُک، عمر رسیدگی کی فکریں دم توڑ گئیں

Mar 23, 2025 | 20:27:PM
سلمان خان کا نیا لُک، عمر رسیدگی کی فکریں دم توڑ گئیں
کیپشن: سلمان خان نیا لک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موسٹ اویٹڈ فلم ’سکندر’ کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد سلمان خان کا کلین شیو میں منظر عام پر آنا جہاں فینز کو تشویش میں مبتلا کرگیا تھا وہیں اب تازہ ترین لُک میں سلمان خان کو دیکھ کر فینز کو انکی بڑھتی عمر کی فکر ختم ہوگئی۔

 سپر سٹار سلمان خان حال ہی میں ممبئی میں ٹی بی آگاہی کرکٹ میچ میں شرکت کرتے نظر آئے جہاں  ان کا تازہ اور پُرجوش انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا۔

ہفتے کے روز منعقدہ اس میچ میں سلمان خان کو مہاراشٹرا کے ڈپٹی سی ایم ایکناتھ شندے کے ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔ تاہم، مداحوں کی توجہ جس چیز نے سب سے زیادہ کھینچی، وہ تھا ان کا جوان نظر آتا انداز۔ 
سوشل میڈیا پر شیئر  کی گئی ایک ویڈیو میں سلمان خان کو ایونٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا، جہاں ان کے ارد گرد سیکیورٹی گارڈز موجود تھے، اور پاپارازی ان کی ایک جھلک کی کوشش میں تھے۔

اس موقع پر سکندر کے اداکار بلیو ٹی شرٹ میں نظر آئے، جس پر کیپٹن امریکہ کا پرنٹ تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے آستینیں چڑھا کر اپنے مضبوط بازوؤں کی جھلک دکھائی اور چمکتے بالوں کے ساتھ اپنی لک مکمل کی۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے، سلمان خان کو اپنی آنے والی فلم "سکندر" کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد کلین شیو لک میں گھر جاتے دیکھا گیا تھا۔ ان کی یہ نئی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد کچھ مداح ان کی عمر رسیدگی پر فکر مند نظر آئے اور کئی لوگ یہ کہتے نظر آئے کہ ’ہمارا بچپن کا ہیرو اب بوڑھا ہو رہا ہے۔’ 
اور اب سلو بھائی کو پہلے کی طرح جوان اور تروتازہ دیکھنے کے بعد فینز کی خوشی دیدنی ہوگئی اور مداحوں کو دیوانہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

ایک مداح نے تبصرہ کیا، ’بھائی بہت فریش لگ رہے ہیں۔’

ایک صارف نے لکھا، ’ساٹھ سال کا سب سے زیادہ ہینڈسم آدمی۔ کلین شیو میں تو اور بھی بہتر لگ رہے ہیں۔’
ایونٹ کے بعد سلمان خان کو انتہائی صبر کے ساتھ مداحوں کے ساتھ سیلفیز بنواتے دیکھا گیا، جس نے ان کی سادگی اور محبت کو مزید واضح کر دیا۔اس تقریب میں سنیل شیٹی اور سہیل خان بھی سلمان خان کے ساتھ موجود تھے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو اے آر مروگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ’سکندر’ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، کاجل اگروال، پرتھیک ببر، ستیاراج اور شرمن جوشی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ 
یہ ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے، جو ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بن رہی ہے اور 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جسکا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اے آر مرگداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں چار گانے، تین ڈانس نمبرز اور پانچ بڑے ایکشن سیکوئنس شامل کیے گئے ہیں جو شائقین کے لیے ایک بھرپور تفریحی فلم ثابت ہونے کا عندیہ دیتے ہیں۔

اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم میں سلمان خان کی شاندار ایکشن پرفارمنس اور ان کا مخصوص ماس اپیل والا انداز دیکھنے کو ملے گا۔

اسی لیے مداحوں نے پہلے ہی اسے 'پیسہ وصول' فلم قرار دے دیا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سلمان خان اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے لیے ایک اور بلاک بسٹر ثابت ہوگی، بالکل ویسے جیسے ان کی 2014 کی سپر ہٹ فلم ’کک’ تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ’سکندر’ کی ریلیز کے بعد، سلمان خان جلد ہی اپنی اگلی فلم ’کک 2’ میں ایک بار پھر دھماکہ خیز واپسی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی