جسٹن بیبر نے غصے کے مسائل کا اعتراف کرلیا

Mar 23, 2025 | 21:02:PM

 (24 نیوز)معروف گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے آنے والے البم کی ایک جھلک نہایت آرام دہ انداز میں مداحوں کو دکھائی، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک BTS ویڈیو کلپ میں، وہ کی بورڈ پر دھنیں بجاتے نظر آئے اور ان کے ساتھ کچھ ہنرمند موسیقار بھی موجود تھے۔

اس سیشن میں گلوکارہ نغمہ نگار جنسن میکری، پاسٹر جوڈاہ اسمتھ، جوش میل، ڈی جے ٹے جیمز، اور پروڈیوسر کیمپر سمیت کئی دیگر فنکار شامل تھے۔

جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے اپنے جذباتی سفر پر روشنی ڈالی، انہوں نے ہر وقت دوسروں کو خوش کرنے کے دباؤ کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ یہ ان کے لیے تھکا دینے والا ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھار میں خود سے نفرت کرنے لگتا ہوں، جب میں محسوس کرتا ہوں کہ میں غیر حقیقی ہو رہا ہوں، پھر یاد آتا ہے کہ ہمیں یہ باور کرایا جاتا ہے کہ ہم کافی نہیں ہیں لیکن مجھے پھر بھی برا لگتا ہے جب میں دوسروں کو خوش کرنے کے لیے خود کو بدلنے لگتا ہوں۔

یہ جذباتی اعتراف مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنا، کیونکہ جسٹن بیبر حالیہ دنوں میں اپنی ذاتی زندگی اور جدوجہد کے بارے میں کھل کر بات کر رہے ہیں۔

جسٹن بیبر نے یہ بھی کہا کہ مجھے بھی غصے کے مسائل ہیں، لیکن میں بہتر بننا چاہتا ہوں، حال ہی میں جسٹن بیبر نے اپنے غصے پر قابو پانے کی جدوجہد کا بھی اعتراف کیا اور لکھا کہ مجھے بھی غصے کے مسائل ہیں، لیکن میں بہتر بننا چاہتا ہوں اور اتنا ردِعمل ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔

16 مارچ کو، انسٹاگرام اسٹوری میں جسٹن بیبر نے اپنی زندگی کے ایک اور گہرے احساس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بچپن میں ہمیشہ بتایا جاتا تھا کہ نفرت مت کرو لیکن اس کی وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ مجھے اس احساس کو ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے میں نے کبھی کسی کو نہیں بتایا کہ میں نے بھی نفرت محسوس کی ہے۔

یہ جذباتی اعتراف 13 مارچ کو کی گئی ایک اور پوسٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں جسٹن بیبر نے اکثر دنوں میں خود کو غیر موزوں اور نااہل محسوس کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سُشانت کوکسی نےخودکشی پر مجبور نہیں کیاتھا: رپورٹ عدالت میں جمع

مزیدخبریں