پانی کا مسئلہ ہماری ترجیح،اس معاملے پر بھرپور انداز میں تحریک شروع کرینگے، بلاول بھٹو

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے ،پانی کے معاملے پر ہمارا جینا مرنا ہے ،چھ کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں،اس معاملے پر بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا ،پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا،دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے آنے والے وفاقی بجٹ کے حوالے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں،حکومت کو عو ام دوست اور ملازمین دوست بجٹ کے حوالے سے بہترین تجاویز دیں گے ،بجٹ میں ہماری سفارشات کو حصہ بنایا جائے گا ،ان کاکہناتھا کہ سیلاب متاثرین کے فنڈز کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم سے رابطے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا سب سے امیر کامیڈین کپل شرما نہیں تو پھر کون؟